پاکستان

شاہ محمود قریشی کی اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطےکی کوششیں

شاہ محود قریشی نے اڈیالا جیل سے اسٹیبلشمنٹ کو ایک خفیہ پیغام بھجوایا ہے جس میں انھوں نے درخواست کی ہے کہ وہ ضمانت پر اپنی رہائی اور فیملی سیاست کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے کی کوششیںشروع کردیں ۔ذرائع کے مطابق شاہ محود قریشی نے اڈیالا جیل سے اسٹیبلشمنٹ کو ایک خفیہ پیغام بھجوایا ہے جس میں انھوں نے درخواست کی ہے کہ وہ ضمانت پر اپنی رہائی اور فیملی سیاست کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں انھیں رعایت دی جائے۔تاہم شاہ محود قریشی کی اس درخواست پر ابھی تک انھیں کوئی خاطرخواہ ضواب نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی کی درخواست پر غور کرتے ہوئے انھیں ضمانت دلانے میں مدد دی گئی تو وہ ایک ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کرکے بانی پی ٹی آئی کے متعلق بہت سے اہم رازوں سے پردہ اُٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button