پاکستان

شجاعت حسین ‘جہانگیر ترین رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟ قومی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر

چوہدری شجاعت حسین اور جہانگیر ترین کے اہم معاملات طے پا گئے ہیں اور دونوں رہنمائوں نے آئندہ الیکشن میں اکٹھے سیاست میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور(کھوج نیوز ) مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکن و سینئر رہنما ء جہانگیر ترین میں رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟ قومی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی ۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سینئر رہنماء جہانگیر ترین کا آپس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان سیاسی امور سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور جہانگیر ترین کے اہم معاملات طے پا گئے ہیں اور دونوں رہنمائوں نے آئندہ الیکشن میں اکٹھے سیاست میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جہانگیر ترین اور شجاعت حسین کی ملاقات بھی بہت جلد متوقع ہے ، جہانگیر ترین کا چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ اور مستقبل میں اکٹھے سیاسی میدان میں اترنے کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جہانگیر ترین وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button