پاکستان

شرائط پرعملدرآمد ہونےتک آئی ایم ایف نےاسٹاف لیول ایگریمنٹ سےانکارکردیا

اگلا آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنےکیلیےحکومت کو ٹیکس ریفارمز،ٹیرف میں اضافےاور روپےکی قدرمیں کمی کا سامنا کرنا ہوگا

کراچی(کھوج نیوز)شرائط پرعملدرآمد ہونےتک آئی ایم ایف نےاسٹاف لیول ایگریمنٹ سےانکارکردیا جس کی وجہ سےحکومت کی جانب سےبجٹ کی تیاری کیلیے سخت اقدامات سامنے آرہےہیں جب کہ اگلا آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنےکیلیےحکومت کو ٹیکس ریفارمز،ٹیرف میں اضافےاور روپےکی قدرمیں کمی کا سامنا کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف نےاپنا ہوم ورک مکمل کرکےبجٹ سےمتعلق تجاویزحکومت کےحوالےکردی ہے، شرائط پر عملدرآمد ہونےتک آئی ایم ایف نےاسٹاف لیول ایگریمنٹ سےانکارکردیا ہے، ٹیکس نیٹ کوبڑھانے،نان فائلرزکو سزاد ینے، تنخواہ دارطبقے پربوجھ میں اضافہ کرنے،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے،ریئل اسٹیٹ اورریٹیل سیکٹرز پرٹیکس لگانےسمیت متعدد سخت اقدامات پرمشتمل نیا بجٹ آنےوالا ہے۔

اسی طرح گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ، بجٹ کی پارلیمان سے منظوری، کرنسی کی ممکنہ گراوٹ، سخت مانیٹری پالیسی کا تسلسل، چینی آئی پی پیز کے واجبات کی ری اسٹرکچرنگ اور باہمی قرضوں کا تسلسل جیسے اقدامات ضروری ہیں، اسی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے کیلیے پر تول رہے ہیں۔

اقتصادی ترقی کیلیے شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک کم کرنا ہوگا، اسی طرح کرنسی سپلائی کو کنٹرول، حکومتی قرضوں میں کمی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں اضافہ، ایکسپورٹ میں بڑھوتری اور امپورٹ میں کمی، اور 1000اور 5000 کے نوٹوں کو بند کرنے جیسے اقدامات کرنے ہونگے۔

ماضی میں آئی ایم ایف کافی نرمی دکھاتا رہا ہے، لیکن اس وقت سخت شرائط عائد کر رہا ہے، جن میں گردشی قرضے میں کمی، ڈسکوز کی نجکاری، ٹیکس آمدنی میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری لانے، اور ایکسپورٹ بیس بڑھانے جیسی شرائط عائد کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button