پاکستان
شوکت ترین نے سیاست کو خیر باد کیوں کہا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
شوکت ترین 2021ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر منتخب ہوئے، وہ عمران خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیرخزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے بھی سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ، انہوں نے سیاست کو خیر باد کیوں کہا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے پارٹی اور سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تصدیق کی۔ شوکت ترین 2021ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر منتخب ہوئے، وہ 17 اکتوبر 2021 سے 11 اپریل 2022 تک عمران خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔