پاکستان

شہبازشریف وزارت عظمیٰ کی صورت میں کانٹوں کا تاج پہنا،عاصمہ شیرازی نےخطرے کا الارم بجا دیا

عاصمہ شیرازی نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ نئی اسمبلی وجود میں آ چکی ہے، کہیں سے صدا آئی ’کیا یہ جمہوریت ہے‘ اور کسی نے جواب دیا کہ ’آپ کی جمہوریت اب شروع ہوئی ہے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شہبازشریف وزارت عظمیٰ کی صورت میں کانٹوں کا تاج پہنا،عاصمہ شیرازی نےخطرے کا الارم بجا دیا ، خاتون صحافی اور تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ نئی اسمبلی وجود میں آ چکی ہے، کہیں سے صدا آئی ’کیا یہ جمہوریت ہے‘ اور کسی نے جواب دیا کہ ’آپ کی جمہوریت اب شروع ہوئی ہے۔‘ سوال تھا کہ بدلا کیا ہے؟ جواب تھا صرف نشستیں، دائیں والے بائیں اور بائیں والے دائیں بیٹھے ہیں۔

کل نواز شریف کے نام پر پابندی آج عمران خان کا نام لینا گُناہ۔ کل نواز شریف اور آصف زرداری پس زندان آج عمران خان جیل کی دیواروں کے پیچھے۔ کل ایک صفحے کی حکومت آج حکومت کا ایک صفحہ، کل ایک طرف سے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے آج دوسری جانب سے ’مینڈیٹ کو عزت دو‘ کی آوازیں، کل ن لیگ اور پیپلز پارٹی میڈیا پر پابندیوں کے خلاف برسر احتجاج، آج تحریک انصاف۔ گویا جمہوریت کل اُن کے ہاں مہمان تھی آج ان کے ہاں۔

شہباز شریف 16ویں اسمبلی کے 24ویں وزیراعظم ہیں مگر جو تاج انھوں نے پہنا ہے وہ کانٹوں سے بُنا ہے اور جو راستہ اختیار کیا ہے وہ دلدل۔ شہباز شریف پچھلی اسمبلی کے بھی وزیراعظم تھے اور سولہ ماہ میں روتے بسورتے بچوں کو طفل تسلیاں دینے کا مشکل کام کرتے رہے اور اب ایک بار پھر شہباز شریف اور حکومت ہاتھ میں ٹشو لیے اشک شوئی کو تیار ہیں۔

محض چند دنوں بعد بیل آؤٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ لسٹ پر عملدرآمد کرنا ضروری ہو گا اور ایک فہرست ابھی سے ہاتھ تھما دی گئی جس کے مطابق گیس، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہونے کے خطرات سر پر منڈلا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button