شہبازشریف چند دنوں کےبعد وزارت عظمیٰ کےمنصب پربرقرارنہیں رہیں گے،معروف پامسٹ کی پیش گوئی
درجنوں سچی پیش گوئیاں کرنے والے 90سالہ آسٹرولوجر پروفیسر غنی جاوید نے رئوف کلاسرا کے ساتھ وی لاگ میں کئی بڑی بڑی پیش گوئیاں کی ہیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) شہبازشریف کے حلف دوران ستاروں کی گڑ بڑ،اگلے چند روز میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے ، پامسٹ پروفیسر غنی جاوید نے دعویٰ کیا ہے شہبازشریف چند دنوں کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب پر برقرار نہیں رہیں گے، معروف پامسٹ کی چونکا دینےوالی پیش گوئیوں نے ہلچل مچا دی ۔ پاکستان کے مشور و معروف اور درجنوں سچی پیش گوئیاں کرنے والے 90سالہ آسٹرولوجر پروفیسر غنی جاوید نے رئوف کلاسرا کے ساتھ وی لاگ میں کئی بڑی بڑی پیش گوئیاں کی ہیں ۔
شہباز شریف کے کل وزارت عظمیٰ کے حلف لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ستارے اس وقت ٹھیک نہیں ہیں جن کی وجہ سے شہباز شریف حکومت آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو جائے گی اور اگلے چند روز میں اس کے آثار نظر آنے لگیں گے ۔ اس کے نتیجے میں شہباز حکومت ختم ہونے کا بھی امکان ہے ۔
پروفیسر غنی جاوید کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے مئی 2024میں وزیر اعظم بننے کی پیش گوئی پر اب بھی قائم ہوں ، ان کے ستارے مئی میں اقتدار کے حصول کا بڑا قوی اشارہ دے رہے ہیں۔
رئوف کلاسرا کے سوالات پر پروفیسر غن جاوید نے مستقبل کے متعلق اہم نکات سے پردہ اُٹھا دیا