پاکستان
شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت
مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی اور دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کر لیا
![fazal ur rehman,shebaz sharief](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2024/02/fazal-ur-rehmanshebaz-sharief.jpg?resize=549%2C377&ssl=1)
لاہور (کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو فون کر کے ملاقات کی دعوت دے دی۔ ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی اور دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کر لیا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے وفد کی آج شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد کچھ دیر میں بعد ماڈل ٹاؤن جائے گا جہاں لیگی قیادت سے ملاقات ہو گی۔شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو فون کر کے ملاقات کی دعوت دی تھی۔