پاکستان

شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے متعلق کیا سوچ رکھتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

دعا ہے نوازشریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا سپاہی بن کر ان کی اور ملک کی خدمت کروں گا: شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر و وزیراعظم میاں شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کے متعلق کیا سوچ رکھتے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کی جنرل کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ دعا ہے نوازشریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا سپاہی بن کر ان کی اور ملک کی خدمت کروں گا۔ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میں نے جنرل کونسل کا اجلاس کئی بارمؤخر کرایا کیونکہ میں اس انتظار میں تھا کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور میں یہ ذمہ داری ان کے حوالے کروں، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی اس لیے اجلاس بلانا پڑا، یہ پگ جو آج میرے سر پر پہنائی گئی ہے یہ نواز شریف کی امانت ہے اور جب نواز شریف آئیں گے تو پارٹی صدارت ان کے حوالے کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا معمار ہے، دعا ہے نوازشریف آئیں، اگلا انتخاب لڑیں اور چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا سپاہی بن کر ان کی اور ملک کی خدمت کروں گا، میرا ایمان ہے پاکستان کی قسمت نواز شریف بدلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button