پاکستان

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے چیلنج کا ایسا جواب دیا کہ پیپلز پارٹی کی منجی ٹھک گئی

ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کا دوسرے صوبے کے کسی بھی اسپتال سے موازنہ کرلیں، فیصلہ ہوجائے گا: انتخابی جلسے سے خطاب

راجن پور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے بلاول بھٹو زرداری کے دیئے گئے چیلنج کا ایسا جواب دیا کہ پیپلز پارٹی کی منجی ٹھک گئی ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سیلاب آیا توراجن پور کے عوام کی خدمت کیلئے آیا تھا، سیلاب سے اتنی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، آج کوئی احسان جتانے نہیں آیا۔ انہوں نے بلاول کا نام لیے بغیر کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کا دوسرے صوبے کے کسی بھی اسپتال سے موازنہ کرلیں، فیصلہ ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی پر بھی تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ یہ لوگ چار سال جادو ٹونے میں لگے رہے کوئی کام نہیں کیا، اس علاقے کا سابق وزیراعلی جنوبی پنجاب کو لاہور بناسکتا تھا مگر اس نے نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے، راجن پور میں آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button