پاکستان

شہباز شریف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

نواز شریف پر اب کوئی پابندی نہیں' وہ 5سال کی نااہلی کی مدت مکمل کرچکے۔ نواز شریف واپس آکر قانون کاسامنا کریں گے: شہباز شریف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نہ صرف خود سپریم کورٹ کے کام کو جمہوری بناتا ہے بلکہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتا ہے جو پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق ماضی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں سے متعلق زیر بحث مخصوص شق کا میاں نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اس سے قبل 11 اگست کو سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کہ نیا قانون بن چکا کہ آئندہ نااہلی کی مدت تاحیات یا 25 سال نہیں ہوگی، 5 سال ہوگی اور یہ قانون فیلڈ میں موجود ہے۔ نواز شریف پر اب کوئی پابندی نہیں۔ وہ 5سال کی نااہلی کی مدت مکمل کرچکے۔ نواز شریف واپس آکر قانون کاسامنا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button