پاکستان

شہباز شریف کا دورہ بیجنگ، چین نے پاک چین دوستی کو کس سے تشبیہ دی؟

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین، چین نے پاک چین دوستی کو مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دے دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ بیجنگ سے قبل چین نے پاک چین دوستی کو کس سے تشبیہ دی؟ اس حوالے سے تمام کی تمام تفصیلات منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 4 تا 8 جون چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے، شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے۔ ترجمان کے مطابق شہباز شریف کے دورے میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ ملاقاتیں کریں گے اور ان کے دورے میں دونوں ملکوں کے رہنما پاک چین تعلقات، باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پاک چین قیادت کی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات بڑھانے کیلئے مشترکہ بلیوپرنٹ تیارکیا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف بیجنگ کے علاوہ گوانگ ڈونگ اورشانگزی بھی جائیں گے۔ ترجمان نے بتایاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹیجک شراکت داراورگہرے دوست ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، چینی محاورے کے مطابق پاک چین دوستی مانٹ تائی کی طرح مضبوط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button