پاکستان

شہباز شریف کو عہدہ سے ہٹانے کی سازش، پیپلز پارٹی میدان میں آگئی

نوازشریف کے پارٹی صدر بننے سے شہبازشریف پر عدم اعتماد کا تاثر پیدا ہوا، ن لیگ میں دراڑیں محسوس کی جاسکتی ہیں اختلافات کا جنہیں پتا نہیں تھا انہیں بھی معلوم ہوگیاہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کو عہدہ سے ہٹانے کی سازش بے نقاب، پیپلز پارٹی میدان میں آگئی اور ایسا بیان داغ دیا کہ ملکی سیاست سمیت ملک بھر میں ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پارٹی صدر بننے سے شہبازشریف پر عدم اعتماد کا تاثر پیدا ہوا، ن لیگ میں دراڑیں محسوس کی جاسکتی ہیں اختلافات کا جنہیں پتا نہیں تھا انہیں بھی معلوم ہوگیا، اس لیے نوازشریف کو سمجھایا تھا صدر بننے کی بجائے پارٹی چیئرمین بن جائیں اور رہبر بن کر پارٹی چلائیں لیکن نوازشریف نے میری تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا، حالاں کہ اس وقت عمران خان بھی اپنی پارٹی کے رہبر ہیں، ان کے پاس عہدہ نہیں لیکن سب ان کی سنتے ہیں لیکن نواز شریف کی کوئی بات نہیں سنتا، اس لیے یہ تاثر ہے کہ نوازشریف کمزور ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button