پاکستان

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ی کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر

شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، سابق وزیراعظم نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا: اپیل میں مؤقف

لاہور( کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل شاہد نے دائر کی۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، سابق وزیراعظم نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button