پاکستان

شہداء کےخون کے ہرقطرے کا حساب لیا جائےگا،بلاول بھٹوکا افغان طالبان کو واضح پیغام

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو نےکہا ہےکہ شہیدکیپٹن حسین جہانگیر، حوالدارشفیق اللّٰہ کی قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز)شہداء کےخون کے ہرقطرے کا حساب لیا جائےگا،بلاول بھٹوکا افغان طالبان کو واضح پیغام ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو نےکہا ہےکہ شہیدکیپٹن حسین جہانگیر، حوالدارشفیق اللّٰہ کی قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بلاول بھٹو نےپشاور کےعلاقےحسن خیل میں دوران آپریشن 2 فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لینے تک سُکھ کا سانس نہیں لیں گے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button