پاکستان

شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد کا حملہ، تیزاب پھینک کر فرار

حملہ انگلینڈ میں میری رہائشگاہ پر کیا گیاجہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں،میری اہلیہ اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچا، میں زخمی ہوا ہوں: شہزاد اکبر

لندن(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا اور ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے جس میں وہ بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہزاداکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا،ان کا کہناتھا کہ حملہ انگلینڈ میں میری رہائشگاہ پر کیا گیاجہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں،میری اہلیہ اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچا، میں زخمی ہوا ہوں،میری حالت خطرے سے باہر ہے۔ شہزاداکبر نے کہاکہ پولیس او رایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں،میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button