پاکستان

شہزاد اکبر کا بڑا یوٹرن، نواز شریف کی تعریفیں، باجوہ کیخلاف بڑا بیان داغ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو موجودہ حالات کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے اور وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں، ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔

سابق مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں۔ شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button