پاکستان

شیخ رشید ایک بار پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے مگر کیسے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ایک بار پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے مگر کیسے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملک میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی اور تحریک انصاف کے 3 امیدواروں سمیت 24 کارکنوں کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو کہ آج سنادیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں باقی کیسز میں کنفرم کردیں۔ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور اعجاز خان جازی کی بھی ضمانت منظور کر لی گئی۔ اسی طرح جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی شیخ رشید کی ضمانت کنفرم ہو گئی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

9 مئی کو شیخ رشید اور راشد شفیق کی مورگاہ اور تھانہ سٹی کیسوں میں بھی ضمانتیں کنفرم ہوگئیں جبکہ 2 ملزمان ضیاد خلیق کیانی اور فہد مسعود کی ضمانتیں مسترد ہوئیں۔ شیخ رشید کی مجموعی طور پر 13 مقدمات میں ضمانتیں ہوئی تاہم تاہم انہیں اور راشد شفیق کو ایک مقدمے میں ضمانت نہ ملنے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کو جی ایچ کیو پر حملے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا، شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ٹان میں میٹروبس اسٹیشن سکتھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button