پاکستان

شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کونسی درخواست دائر کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی ایک ہی الزام کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کونسی نئی درخواست دائر کی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمد جہانگیری نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی ایک ہی الزام پر تھانہ آبپارہ، موچکو سندھ اور لسبیلہ بلوچستان میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کیلئے شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سندھ پولیس کے ڈی ایس پی بھی عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ موچکو میں درج مقدمے کی رپورٹ جمع کرائی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ رپورٹ آئی جی اور ایس ایس پی کی مشاورت سے بنی ہے؟ عدالت نے سندھ پولیس کی رپورٹ شیخ رشید کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایس ایس پی کیماڑی سیتفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ جسٹس طارق نے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ2 ہفتے کا وقت ہے ، تفصیلی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، تینوں افسران کو بتادیں اگر عملدرآمد نہ ہوا تینوں کو جیل بھیجیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button