پاکستان

شیخ رشید کی اچانک طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی لے جایا گیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی اچانک طبیعت ناسازہو گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی معائنہ کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال لے جانا پڑا۔ شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کیے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے، ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد پہلے سے ہی عارضہ قلب کے مریض ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button