پاکستان

شیخ رشید کی عدالت نے سن لی، جلد ہی بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی

راولپنڈی(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ رشیخ رشید کی عدالت نے سن لی جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ ان کو جلد ہی بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے این اے 56 اور57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کیں۔ الیکشن ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او)کو 4 جنوری تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ تحریک انصاف کے این اے 55 اورپی پی 15 کے تین امیدوارخلیق کیانی،ایرج شاہنواز راجہ اور انعم زاہد نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں جبکہ الیکشن ٹربیونل نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔ این اے 89 میانوالی سے پی ٹی آئی امیدوارعمیر نیازی نے اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔ عدالت نے ریٹرننگ آفسر اوراعتراض کندہ کوطلب کرلیا۔ حلقہ این اے 58.60 اور 59 سے تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر نے اپیلیں دائر کی جبکہ الیکشن ٹربیونل نے اپیلیں منظورکرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button