پاکستان

شیخ رشید کی ن لیگ کے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ہونے لگی

بہت پہلے کہا تھا ''ن '' میں سے ''ش'' نکلے گی جس کے بعد شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں: شیخ رشید کی پیشگوئی

راولپنڈی(کھوج نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مسلم لیگ ن کے متعلق کی گئی بڑی پیشگوئی سچ ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ9 مئی کے تین مقدمات کی تین تین نقول ہمیں فراہم کردی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیس چل رہے ہیں، 11 کیس دہشتگردی عدالت میں ہیں وہاں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے، ہمارے تمام کیس ٹرائل ہوں ہم رہائی کی بھیک نہیں مانگتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے، کیوں کہ غریب کی حالت بہت خراب ہے، ہم دیانتداری سے یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو آگے جانا چاہیئے اور لوگوں کو معافی ملنی چاہیئے، جیلیں بھری ہوئی ہیں جو بے گناہ لوگ ہیں ان کو خدا کے لیے آزادی دیں، 27 رمضان کو ہمارے مقتدر حلقے ایک بڑی عام معافی دیں تاکہ غریب کی مائیں جو گھروں میں رو رہی ہیں ان کو سکون ملے اور ان کے بچے واپس آجائیں۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ اب شہباز شریف نے لی ہے، جو میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button