پاکستان

شیخ رشید کے دل کی رپورٹ میں کیا آیا؟ سنسنی مچا دینے والی خبر آگئی

الحمد اللہ میری کارڈیک رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے، میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے دل کی رپورٹ میں کیا آیا؟ اس حوالے سے سنسنی مچا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ الحمد اللہ میری کارڈیک رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے، میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص رؤف کے حکم پر کھول دیا گیا ہے جس کی تزیئن و آرئش کے بعد 6 نومبر کو میں لال حویلی شفٹ ہو جاؤں گا، میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جا رہا ہوں اور 5 تاریخ کی دعا کے بعد 6 نومبر کو انشااللہ لال حویلی میں موجود ہونگا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا 80 فیصد سامان ، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دئیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد بھی واپس کر دئیے جائیں گے۔ میں اعتزاز احسن ، سردار لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم راجہ اور خاص طور پر سردار عبدلرزاق کا مشکور ہوں جنہوں نے 12کیسوں میں میری ضمانت کروانے میں بغیر فیس کے کلیدی کردار ادا کیا۔ سب کا شکریہ ادا کرنے انکے گھر جاؤں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button