پاکستان
شیخ مجیب الرحمن کے متعلق ٹوئٹ، عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا
عمران خان تو جیل میں ہیں وہ اس بیان کے ذمہ دار نہیں لیکن عمران خان نے جیل سے پیغام بھیجا کہ وہ اس بیان کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں
لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ مجیب الرحمن کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ٹوئٹ پر ایک اور یوٹرن لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر یہ بیان پوسٹ کیا گیا کہ ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اصل غدار کون تھا؟ جنرل یحییٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان؟ اس بیان کو شہباز شریف حکومت نے غداری قرار دے دیا جس پر تحریک انصاف کے کچھ رہنمائوں نے دفاعی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو جیل میں ہیں وہ اس بیان کے ذمہ دار نہیں لیکن عمران خان نے جیل سے پیغام بھیجا کہ وہ اس بیان کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔