پاکستان

صبا چوہدری نے آرمی چیف کو اپنے شوہر فواد چوہدری کا کیا پیغام دیا؟

فواد چوہدری آپ کے احکامات اور ہدایات کے منتظر ہیں آپ جب اور جہاں جانے کے لئے ہدایات دیں گے وہ احکامات کی تعمیل کریں گے: صبا چوہدری

لاہور(کھوج نیوز) فواد چوہدری کی اہلیہ صبا چوہدری نے اسٹیبلشمنٹ کو اپنے شوہر فواد چوہدری کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ صبا چوہدری نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری سے ایک روز پہلے ان سے ملاقات کی جس میں انوار الحق کاکڑ نے صبا چوہدری کو اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا تھا۔ اس موقع پر حلف اٹھانے کی تقریب کے بعد صبا چوہدری نے وہاں پر موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چند لمحوں کے لئے بات کی اور کہا کہ فواد چوہدری آپ کے احکامات اور ہدایات کے منتظر ہیں آپ جب اور جہاں جانے کے لئے ہدایات دیں گے وہ احکامات کی تعمیل کریں گے ۔ دریں اثناء صبا چوہدری نے اپنے شوہر فواد چوہدری کے لئے معذرت اور معافی بھی طلب کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button