پاکستان

صدر آصف علی زرداری کےخلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ،عدالت نے کیا کاروائی کی؟

صدر آصف علی زرداری کےخلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفترکردیا گیا ہے

کراچی(کھوج نیوز)صدر آصف علی زرداری کےخلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ،عدالت نے کیا کاروائی کی؟تفصیلات سامنے آگئیں۔ صدر آصف علی زرداری کےخلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفترکردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بینکنگ کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو سکتی جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہو گی۔

فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہٰذا استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button