پاکستان

صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں،اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا خواجہ آصف پرجوابی حملہ

عمر ایوب خان نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے ذاتی ریمارکس دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں، مارشل لاء اسکندر مرزا نے لگایا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز میرے دادا کا نام لیا اور غیر پارلیمانی الفاظ ادا کیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے ذاتی ریمارکس دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں، مارشل لاء اسکندر مرزا نے لگایا تھا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ میں عوام کے ووٹوں کے ساتھ ایوان میں آیا ہوں، ریحانہ ڈار سے خواجہ آصف نے شکست کھائی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ آصف فارم 47 سے جیتے ہیں، یہ ریحانہ ڈار سے شکست سے بوکھلا گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بات کی حمایت کرتا ہوں، آئین شکنی پر سنگین غداری کی دفعہ آرٹیکل 6 لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوب خان نے ملک میں پہلا مارشل لاء لگا کر آئین توڑا، ابتدا ایوب خان سے ہونی چاہیے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سابق فیلڈ مارشل ایوب خان کی میت قبر سے نکال کر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button