پاکستان

صدر عارف علوی نے بھی نگراں وزیراعظم کیلئے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی ہے: ایوان صدر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط دیئے جبکہ انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کی سکیورٹی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی ہے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے اور وزیراعظم نے 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کی سکیورٹی دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button