پاکستان

صدر عارف علوی نے مزید کتنے ترمیمی بلوں کی منظوری دی ؟ پتا چل گیا

صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75کے تحت قانون شہادت(ترمیمی)بل2023ء اور نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی)بل 2023ء کی منظوری دی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، انٹرنیوز)صدر عارف علوی نے مزید کتنے ترمیمی بلوں کی منظوری دی ؟ پتا چل گیا ‘صدر مملکت نے قانون شہادت اور نشہ آورمواد کے کنٹرول کے ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75کے تحت قانون شہادت(ترمیمی)بل2023ء اور نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی)بل 2023ء کی منظوری دے دی ہے۔قانون ِ شہادت(ترمیمی)بل 2023کا مقصد قانونِ شہادت 1984 میں ترمیم کرنا ہے۔ نشہ آورمواد کے کنٹرول کے(ترمیمی)بل 2023 ء کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ 1997 میں ترمیم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button