پاکستان

صدر عارف علوی نے کونسے 5 بلوں کی منظوری دی؟ تفصیل آگئی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعے کو 5 بلوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ نے بتایا ہے کہ صدر مملکت نے جن بلوں کی منظوری دی ہے ان میں گیس (چوری کی روک تھام اور ریکوری) ترمیمی بل 2023، پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2023، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپویشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023، ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 اور تجارتی تنازعات کے حل کا بل 2023 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے عبد الرزاق داؤد کی مزید 5 سال کے لیے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی منظوری بھی دی۔ صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button