پاکستان

صدر مملکت اور پی ٹی آئی وفد کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی

مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے،انتخابی نشان چھیننے اورگرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کیا معاملات طے ہوئے؟ اس حوالے سے اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایاکہ وفد نے صدرمملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی وفد کا مؤقف تھاکہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے،انتخابی نشان چھیننے اورگرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔ وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button