پاکستان

صدر مملکت کا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت عارف علوی نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا ، شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا بھی کی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔

صدر مملکت نے 28 اپریل کو لکی مروت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء سے فون پر بات کی ، صدر مملکت نے نائب صوبیدار تاجمیر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے شہداء کی فرض سے لگن اور وطن سے محبت پر انہیں سلام پیش کیا،صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیااور شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا ، اظہار ِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button