پاکستان

صوبائی اسمبلی پر ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، ایم کیو ایم میں اختلافات پھوٹ پڑے

اب تک 17 امیدواروں کو سندھ اسمبلی کے ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں، آج رات تک ٹکٹوں کی تقسیم کاعمل مکمل کرلیا جائے گا: ذرائع ایم کیو ایم

کراچی( کھوج نیوز) صوبائی اسمبلی پر ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں اختلافات پھوٹ پڑے ہیں کیونکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی نشستوں کے لئے نام فائنل ہونے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیوایم میں صوبائی اسمبلی پر ٹکٹوں کی تقسیم میں اختلافات سامنے آگئے، پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی)سے ایم کیوایم میں آنے والے رہنماؤں کو ٹکٹ دینے پر اختلافات پیدا ہوئے۔ گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی نشستوں کے لیے نام فائنل ہونے تھے۔ ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اب تک 17 امیدواروں کو سندھ اسمبلی کے ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں، آج رات تک ٹکٹوں کی تقسیم کاعمل مکمل کرلیا جائے گا۔ محمد دانیال، شارق جمال، شیخ عبداللہ، فہیم پٹنی، شارق نسیم، فیاض قائم خانی، حمید اظفر اور محمد ابو بکر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ محمد عثمان، ریحان احمد، شبیر قائم خانی، عبدالوسیم، نجم مرزا، معید انور، ڈاکٹر یاسر ، محمد طحہ اور خواجہ اظہار کو ٹکٹ جاری کردیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button