پاکستان

ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ‘ احد چیمہ کی بیرون ملک بھاگنے کی پلاننگ

نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہونے کے بعد بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع بھی کر لیا

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین ایل ڈی اے اور نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہونے کے بعد انہوں نے بیرون ملک بھاگنے کی پلاننگ کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایل ڈی اے اور نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہونے کے بعد بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع بھی کر لیا۔ سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین ایل ڈی اے اور نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔نیب نے احد چیمہ پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام عائد کیا ہے جس میں ضمانت منسوخی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کے لئے عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button