پاکستان

ضمانت کےبعد کیا آج ایمان مزاری کو رہائی بھی مل جائے گی؟

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد(کھوج نیوز)ضمانت ملنے کے بعد کیا آج ایمان مزاری کو رہائی بھی مل جائے گی؟ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر اور ایمان مزاری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیے گئے جس میں پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی اور تقریب کی فرانزک کروانی ہے۔عدالت نے 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button