پاکستان

طلال چوہدری نے میاں ثاقب نثار کے خلاف چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

ثاقب نثار نے مجھے پیغام بھیجا نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دو، پیغام بھیجا کہ بیان دو گے تو پارلیمنٹ جاؤ گے ورنہ جیل جا گے: طلال چوہدری

اسلام آباد (کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر طلال چوہدری نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے خلاف چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر طلال چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار نے مجھے پیغام بھیجا نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دو، پیغام بھیجا کہ بیان دو گے تو پارلیمنٹ جا گے ورنہ جیل جا گے، میری نظر ثانی درخواست اسی دن لگی تھی جس دن جنرل باجوہ کی توسیع کا کیس لگا تھا، میرے جیسے کارکن کو معافی نہیں ملی تھی، جنرل باجوہ کو توسیع مل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا وقار آئین بنانے والوں کو نہیں، آئین توڑنے والوں کو سزا دینے سے بلند ہوگا، ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا اور ہمیں توہین عدالت کے نوٹس ملے لیکن ہم نے اس کا کھلے دل سے سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی او ججز کو نکالو، قانونی ججز کی بات نہیں کی تھی، جلسے میں کہا تھا کہ پی سی اوججز انصاف نہیں دے سکتے، مجھے توہین عدالت قانون کا نشانہ اس لیے بنایا گیا کہ میں نظریے پر کھڑا تھا۔ ن لیگی رہنماء نے مزید بتایا کہ دنیا میں توہین عدالت کا قانون ختم ہو چکا ہے، اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے، درگزر کا اصول عدالت کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، آپ سسیلین مافیا،گاڈ فادر اور پراکسی جیسے الفاظ کہیں گے تو کون برداشت کرے گا، مجھے نوٹس ملنے سے 6 ماہ پہلے اعجاز الاحسن نے کہا وزیر اعظم کا معاملہ حل کریں پھر جو باہر باتیں کرتے ہیں انہیں دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button