پاکستان

طلباءوطالبات کےلئےدورحاضر کےتقاضوں کےمطابق تعلیم،وزیراعلیٰ مریم نوازکا مشعال اوباما سےرابطہ

لاہور(کھوج نیوز)طلباءوطالبات کےلئےدورحاضر کےتقاضوں کےمطابق تعلیم،وزیراعلیٰ مریم نوازکا مشعال اوباما سےرابطہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان طلباء اور طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید بہتر اور دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق استوار کرنے کے لئے سابق امریکی خاتون اول ممشعال اوباما سے رابطہ کر لیاہے ۔واضح ہو کہ ماضی میں بھی مریم نواز نے جب ان کے والد میاں نوازشریف وزیراعظم کی حثیت سے امریکا سرکاری دورے پر گئے تھے اس وقت کی امریکی خاتون اول مشعال اوباما نے وائٹ ہاوس میں مریم نواز اور کلثوم نواز مرحومہ سے ملاقات کی تھی، مشعال اوباما پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے لیے امریکی فنڈ دوگنا کرنے اعلان کیا تھا ۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا تھا کہ ہر بچی کے اسکول جانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان ماضی میں مشعال اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا بچیوں کی تعلیم کے لیے گلوبل گرلز ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان کو فنڈ دے گا۔ مشعال اوباما نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ ان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے پروگرام کے فنڈ کو دگنا کرنے کا بھی اعلان کیا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تعلیمی شعبہ میں اصلاحات لانے کے لئے ایک بار پھر مشعال اوباما سے رابطہ کرکے ان سے پاکستان میں امریکی معاونت کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی اور تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، خواتین ملک وقوم کامستقبل ہیں اور ہمیں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button