پاکستان

عارف علوی سے محمد علی درانی کی ملاقات، کیا طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہیے'درگزر کا راستہ نکالا جائے: عارف علوی سے محمد علی درانی کی گفتگو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سینیٹر محمد علی درانی نے ایک بار پھر ملاقات کی ، اس ملاقات میں کیا طے پایا؟ اندروانی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔صدرمملکت عارف علوی کاکہنا تھاکہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھاکہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھاکہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے ، معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button