پاکستان

عام انتخابات، عمران خان اور نوازشریف مائنس’ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

جیسے جیسے حالات تبدیل ہو رہے ہیں ممکن ہے 2024ء کے عام انتخابات میں عمران خان اور نوازشریف حصہ لینے کے اہل نہ رہیں: انصار عباسی

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور قائد ن لیگ میاں نوازشریف مائنس ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے جیسے جیسے حالات تبدیل ہو رہے ہیں ممکن ہے 2024ء کے عام انتخابات میں ملک کے دو اہم ترین سیاستدان (عمران خان اور نوازشریف ) حصہ لینے کے اہل نہ رہیں ۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں سینئر صحافی انصار عباسی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخصیات الیکشن لڑنے یا کوئی عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل ہیں۔ عموما عمران خان کے حوالے سے حال ہی میں مائنس ون کی باتیں ہوتی رہی ہیں لیکن قیاس کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے الزامات کو کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ن لیگ اب بھی یہی سمجھتی ہے لیکن سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے متعلق تازہ ترین فیصلے کی وجہ سے نواز شریف کے الزامات کلیئر ہونے کے امکانات کم ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button