پاکستان

عام انتخابات ، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے پہنچ گئے

اٹارنی جنرل نے صدر مملکت عارف علوی کو عدالتی حکم سے آگاہ کیا ، اٹارنی جنرل کی ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن حکام کی صدر سے ملاقات ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) عام انتخابات کی تاریخ پر اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ پر صدر مملکت سے مشاورت کے لیے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ایوان صدر پہنچے۔اٹارنی جنرل نے صدر مملکت عارف علوی کو عدالتی حکم سے آگاہ کیا ، اٹارنی جنرل کی ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن حکام کی صدر سے ملاقات ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 90 روز میں الیکشن کروانے کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جو تاریخ دی جائے گی اس پر عمل کرنا ہوگا، سپریم کورٹ صرف انتخابات چاہتی ہے کسی اور بحث میں نہیں پڑنا چاہتے، انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد کسی درخواست کو نہیں سنا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button