پاکستان

عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)گوہر خان نے عام انتخابات صاف شفاف اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات شفاف اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے، ہمارے کارکنان اور رہنماں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں،ہماری جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button