پاکستان

عام انتخابات میں ناکامی، سراج الحق نے امارت سے استعفیٰ دیدیا

کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتا ہوں: سراج الحق

کراچی( کھوج نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا’ انہوں نے اپنا استعفیٰ شوری کا اجلاس میں دیا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفیٰ دیتا ہوں۔ ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوری کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شوری اجلاس میں سراج الحق کے استعفے کے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button