پاکستان

عام انتخابات ‘ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا؟

آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار کون ہوگا؟ اس حوالہ سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، اس بات کا فیصلہ جماعت کی پارلیمانی پارٹی کرے گی کہ ن لیگ کی طرف سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار کون ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اکثر و بیشتر پارلیمانی پارٹی جماعت کے قائد کو بتاتی ہے کہ آپ ہمارے وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے لیکن ابھی تک تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں نوازشریف بھی شریک ہوں گے اور اس بات کا فیصلہ اجلاس میں ہی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button