پاکستان

عام انتخابات کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری، بلاول، مریم، شہباز، خواجہ آصف پہلے نمبر

محمد بشیر خان، سردار ایاز صادق، مریم نواز، شہباز شریف، شیخ روحیل اصغر، حمزہ شہباز، خواجہ آصف، احسن اقبال اور بلاول بھٹو زرداری بڑی سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے’ عام انتخابات کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری، بلاول، مریم، شہباز، خواجہ آصف پہلے نمبر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ این اے 6 لوئر دیر 1 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد بشیر خان 2507 ووٹ لے کر پہلے اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 1737 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 41 لکی مروت کے 409 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 7799 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 5323 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 گجرات 3 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الہی 7073 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین 3295 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے خواجہ محمد آصف 4005 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی ریحانہ امتیاز ڈار 3766 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 76 نارووال 2 کے 414 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے تحت مسلم لیگ ن کے احسن اقبال 7629 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں 3427 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ این اے 78 گوجرانوالہ 2 کے 319 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر خان 611 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان 1 کے 275 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احمد حسین ڈیہر 164 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 119 لاہور 3 سے مریم نواز کو ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل ہے۔ 338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 736 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 120 لاہور 4 کے 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سردار ایاز صادق 6399 ووٹ لے کر پہلے اور آزادامیدوارعثمان حمزہ اعوان 2585 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ این اے 150 ملتان 3 کے 341 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ ن لیگ کے جاوید اختر 263 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ این اے 151 ملتان 4 کے 281 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے عبدالغفار 341 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 290 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں مدمقابل جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار پر برتری حاصل ہے۔ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے 303 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے بلاول بھٹو زرداری 7134 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ جے یو آئی کے ناصر محمود 2320 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 سکھر 2 کے 300 میں سے 20 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ 10414 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے محمد صالح 1409 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 216 مٹیاری کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت ن لیگ کے بشیر احمد 1510 ووٹ لے کر پہلے اور پ پی کے مخدوم جمیل الزمان 1385 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کراچی سینٹرل 4 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کیفرحان چشتی 450 ووٹ لیکرپہلے اورجماعت اسلامی پاکستان کیحافظ نعیم الرحمان227 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button