پاکستان

عام انتخابات کی تیاری، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر چندہ مہم کا آغاز کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم عمران خان کی ہدایت پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اس مہم کی قیادت کریں گی

لاہور(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے چندہ مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر پاکستان تحریک انصاف نے جنوری میں متوقع عام انتخابات کے لئے جلسے اور جلوسوں کے لئے سوشل میڈیا پر چندہ مہم کا زور وشور سے آغاز کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم عمران خان کی ہدایت پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اس مہم کی قیادت کریں گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرودرہ صحافیوں معید پیرزادہ اور لندن میں موجود عادل راجا بھی پارٹی کی چندہ مہم کے لئے امریکا اور برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیلیں کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button