پاکستان

عام انتخابات کے بعد کیا ہوگا؟ بیرسٹر گوہر نے خطرناک نتائج کی دھمکی دیدی

انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(کھوج نیوز) عام انتخابات کے بعد کیا ہوگا ؟ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اہم رہنما بیرسٹر گوہر خان نے خطرناک نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے سیاسی رہنمائوں میں تشویش پھیلا دی

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمیں جوائن کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوارہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہم سیاین آر او مانگ رہے تھے، ان لوگوں نے جیسے ہی حکومت سنبھالی اپنے کیسز بند کروا دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button