پاکستان

عام انتخابات 4سے 6ماہ آگے، الیکشن کمیشن کا دو ٹوک اعلان

نئی ڈیجیٹل مردم شماری کا نوٹیفکیشن اگلے دو روز میں جاری ہونے کے قوی امکان، جس کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا از سر نو جائزہ لینے کے لئے 4 ماہ کا وقت درکار ہوگا

لاہور(کھوج نیوز) نئے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق نئی ڈیجیٹل مردم شماری کا نوٹیفکیشن اگلے دو روز میں جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا از سر نو جائزہ لینے کے لئے 4 ماہ کا وقت درکار ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق عام انتخابات 4سے 6 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر پیپلز پارٹی کو شدید تحفظات لاحق ہیں جبکہ مسلم لیگ ن الیکشن کو التواء میں ڈالنے کا جواز بنا کر الیکشن میں تاخیری حربوں کا استعمال کر رہی ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر حسین اور بالخصوص وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے بیانات سامنے آ چکے ہیں کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کروانے کی صورت میں عام انتخابات کا انعقاد 4سے 6ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر اہمیت کا حامل وزیراعظم میاں شہباز شریف کا وہ انٹرویو ہے جس میں انہوں نے کھلے لفظوں میں اس امر کا اظہار کیا تھا کہ عام انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button