پاکستان

عثمان بزدار نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کیلئے کونسا ڈرامہ رچا؟ پتا چل گیا

دل میں درد ہے اس لئے آج احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہوسکوں گا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) عثمان بزدار نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کیلئے کونسا ڈرامہ رچا؟ پتا چل گیا ، سابق وزیراعلیٰ کے اس ڈرامے کا سب نے مذاق بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دل میں درد ہے آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکوں گا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج بھی نیب میں پیش نہ ہوئے ۔عثمان بزدار کی جانب سے نیب کو تحریری درخواست ملک اصغر لنگراہ ایڈوکیٹ نے جمع کروا دی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ میں پہلے ہی سوالنامے اور اثاثہ جات سے متعلق پر فارمے کا تفصیلی جواب جمع کراچکا ہوں۔فی الوقت دل کی تکلیف میں مبتلا ہوں جسکی وجہ سے ڈاکٹرز نے تین ہفتے کا مکمل بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ استدعاہے کہ میری صحت کی خرابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button