پاکستان

عثمان بزدار کے گھر سے پی ٹی آئی کا جھنڈا غائب، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بھی کرلیا

عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور اپنے گھر سے پارٹی کا جھنڈا بھی اتار دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز ڈیسک) عثمان بزدار کے گھر سے پی ٹی آئی کا جھنڈا غائب، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بھی کرلیا ‘ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گھر سے پی ٹی آئی کا جھنڈا غائب، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور اپنے گھر سے پارٹی کا جھنڈا بھی اتار دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار نے یہ فیصلہ سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا کیونکہ وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پوری جماعت کے کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور ان کی گرفتاریاں بھی ہو رہی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار بہت جلد اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button