پاکستان

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی، کورٹ رپورٹرز بھی بے لگام

پیمرا کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے: کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست

اسلام آباد(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن کے بعد کورٹ رپورٹر ز بھی بے لگا م ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ رپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریری حکمنامے کے علاوہ دیگر عدالتی کارروائی نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی رپورٹنگ سے متعلق پیمرا کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی سے متعلق ٹکرز اور ہیڈ لائنز نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔ پیمرا نے کہا ہے کہ صرف تحریری احکامات کی ہی خبر دی جائے۔ پیمرا کی ہدایات کے مطابق ٹی وی چینلز براہ راست نشر ہونے والی عدالتی کارروائی دکھا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button