پاکستان

عدالت عظمیٰ کا الیکشن کمیشن کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پیش رفت رپورٹ جمع کروائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر عدالت عظمی کی طرف سے بڑا فیصلہ متوقع ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)پنجاب انتخابات کیلئے فنڈزکے اجراء کیس میں عدالت عظمی کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ڈمالیکشن کمیشن کو ڈائریکٹ فنڈز جاری کرنے کی 27 اپریل تک کی دی گئی مہلت ختم،عدالت عظمی کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آج 28 اپریل کو معاملہ پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پیش رفت رپورٹ جمع کروائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر عدالت عظمی کی طرف سے بڑا فیصلہ متوقع ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کے انعقاد کیلئے 27 اپریل تک ڈائریکٹ فنڈز جاری کرنے کی ہدائیت دی گئی تھی ، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آج جمعہ 28 اپریل کو معاملہ پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ جمعرات 27 اپریل کو شام گئے عدالتی اہلکار کی طرف سے نوٹس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وصول کرا دیئے گئے ہیں جس کے تحت ادارے کو آج جمعہ 28 اپریل کو ورکنگ ہاوورز میں عدالت عظمی کو فنڈز فراہم کئے جانے یا عدم فراہمی فنڈز بابت تحریری آگاہی دینی ہے۔

واضح رہے عدالت عظمی کی طرف سے ملک بھر ایک ساتھ الیکشن کرانے بابت جمعرات27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری نہ ہو سکا ہے جس سے قوی امکان ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ وصول ہونے کے بعد عدالت عظمی کی طرف سے معاملہ پر کوئی بڑا فیصلہ دیا جا سکتا ہے ، ماہرین قانون اس ممکنہ بڑے فیصلہ کو وزیر اعظم پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی سے تشبیہ دے رہے ہیں جس کی بازگشت جمعرات کو ہی قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں بھی سنائی دی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button